اردو

urdu

ETV Bharat / state

75th Independence Day 2022 خاندان پرستی پر مودی کا زوردار حملہ ہم وطنوں سے تعاون مانگا - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

پی ایم نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے خاندان پرستی کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی یہ لڑائی لڑتا ہے اور خاندان پرستی کی سیاست کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو وہ اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ Modi Strong Attack on Nepotism

خاندان پرستی پر مودی کا زوردار حملہ ہم وطنوں سے تعاون مانگا
خاندان پرستی پر مودی کا زوردار حملہ ہم وطنوں سے تعاون مانگا

By

Published : Aug 15, 2022, 1:03 PM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سیاست میں خاندان پروری پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ آتی ہے اور باصلاحیت لوگوں کو ترقی کا موقع نہ ملنے پر مایوسی پیدا ہوتی ہے۔ 75th Independence Day 2022.لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ خاندان پرستی سیاست میں خاندان سے باہر کے لوگوں کے لیے تمام مواقع ختم کردیتی ہے، اس لیے انہیں سیاست سے خاندان پرستی کو ختم کرنے کی لڑائی میں سب کے تعاون کی ضرورت ہے اور اس لڑائی میں جہاں بھی ملک کا کوئی شہری کھڑا ہوگا وہ اس کا ساتھ دیں گے۔ Modi Strong Attack on Nepotism

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے خاندان پرستی کی ذہنیت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست میں خاندان کا کسی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لال قلعہ سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملک اور ہندوستان کی صفائی کے لیے ملک کو خاندان پرستی کی سیاست سے آزاد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے خاندان پرستی کی سیاست سے ملک کی آزادی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست باصلاحیت لوگوں کے ذہنوں میں مایوسی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب کا دل کرتا ہے، اس میں صلاحیت تھی، اگر کوئی اس کا چچا، تاؤ ہوتا تو اس کی صلاحیت اس کے کام آتی۔

انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے خاندان پرستی کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی یہ لڑائی لڑتا ہے اور خاندان پرستی کی سیاست کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو وہ اس لڑائی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اقربا پروری اور خاندان پرستی کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست سے پیدا ہونے والی مایوسی سے لوگوں کو بچانے کے لیے سب کو اقربا پروری کے خلاف لڑنا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details