اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی اور امت شاہ حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتے' - چیلنجوں کو چھپانے

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'انہیں آئین اور ملک کی فکر نہیں ہے، وہ صرف لوگوں کو آپس میں لڑاکر موجودہ چیلنجوں کو چھپانے کے لئے اصل امور پر پردہ ڈاالنا چاہتے ہیں'۔

مودی شاہ اصل امور پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں: سونیا
مودی شاہ اصل امور پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں: سونیا

By

Published : Dec 14, 2019, 3:18 PM IST

Updated : Dec 14, 2019, 5:33 PM IST

'مودی اور امت شاہ حقائق پر پردہ ڈالنا چاہتے'

گاندھی نے یہاں رام لیلا میدان میں منعقدہ’بھارت بچاو ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہوگیا ہے، نوجوانوں اور کاروباریوں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور کسان نہایت پریشان ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔
مودی حکومت پر من مرضی کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ حکومت اصل امور کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ وہ جب چاہتے ہیں صدر راج لگاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب ان میں شہریت کا نیا شوق چڑھ گیا ہے۔ شہریت ترمیی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا جارہا ہے۔ یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا۔ اس کی وجہ سے شمال مشرق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ ہمار ا ملک ایسے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے اپنے اناج پیدا کرنے والوں کی فکر چھوڑ دی ہے۔ ملک کا کسان سرکاری پالیسیوں سے بہت پریشان ہے۔ ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہیں کھاد اور بیج نہیں مل رہے ہیں۔ پانی بجلی کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں فصل کی قیمت مل رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Last Updated : Dec 14, 2019, 5:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details