اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی نے جن سمپرک یاترا کے دوران ایک کروڑ آیوشمان کارڈ بنائے جانے کی تعریف کی - جھارکھنڈ کے کھونٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا

PM Modi on Jansampark Yatra وزیر اعظم مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھونٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس یاترا کا مقصد مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنا اور اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کے لیے "جن بھاگیداری" کے جذبے میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔

مودی
مودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 7:02 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران ایک کروڑ آیوشمان کارڈ بنانے کی حصولیابی کی تعریف کی اور کہا کہ اس یاترا کا مقصد تمام اہل شہریوں کو اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے مسٹر مودی نے اس سلسلے میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی گئی معلومات کے ساتھ اپنی پوسٹ میں کہا، "بہت ہی دلچسپ معلومات! وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد بھی تو یہی ہے کہ ملک بھر کے میرے تمام غریب بھائی بہنوں تک ہماری اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔

مانڈویہ نے لکھا، ’’مودی کی گارنٹی والی گاڑی سے ایک کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔‘‘ آیوشمان اسکیم کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت والے آیوشمان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے 15 نومبر کو جھارکھنڈ کے کھونٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ اس یاترا کا مقصد مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں شہریوں میں بیداری پیدا کرنا اور اسکیموں کی 100 فیصد تکمیل کے لیے "جن بھاگیداری" کے جذبے میں ان کی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہند کی اب تک کی سب سے بڑی عوامی رابطہ مہم ہے۔ اس میں 25 جنوری 2024 تک ملک بھر میں 2.60 لاکھ گرام پنچایتوں اور 4000 سے زیادہ شہری بلدیاتی اداروں میں لوگوں تک پہنچنے کا مقصد ہے۔

حکومت کے مطابق، صرف ایک ماہ کی مختصر مدت میں، یہ یاترا ملک کی 68000 گرام پنچایتوں (جی پی) میں 2.50 کروڑ سے زیادہ شہریوں تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریباً دو کروڑ افراد نے وکست بھارت کا عہد بھی لیا ہے اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے دو کروڑ سے زیادہ استفادہ کنندگان نے 'میری کہانی میری زبانی' پہل کے تحت اپنے تجربات شیئر کیے ہیں۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details