وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'دہلی پولیس کے ذریعہ اچھے اشارے، ہمارے گردوارے میں لوگ غیرمعمولی کام کر رہے ہیں اور ان کی رحم دلی قابل تعریف ہے'۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس معاملے میں دہلی سکھ گردوارہ مینیجنگ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے گردوارہ بنگلہ صاحب کی پریکرما کرکے سکھوں کا حوصلے بڑھانے پر دہلی پولس کی تعریف کی ہے مسٹر سرسہ نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ 'غیر معمولی نظارہ، دہلی پولیس نے سکھ برادری کے ذریعہ لگائے گئے، لنگر اور دیگر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گردوارہ بنگلہ صاحب کی پریکرما کرکے کورونا وائرس کو عزت اور مان دینے کی ایک نئی مثال پیش کی ہے'۔
واضح رہے کہ نئی دہلی ضلع کے پولیس کمشنر ایشا سنگھل کی قیادت میں بائیک سوار پولس اہلکاروں نے گردوارہ کی پریکرما کرکے سکھوں کے ذریعہ کیے جارہے انسانی کاموں کی تعریف انوکھے انداز میں کی ہے۔