اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی کو اب سمجھ آئی منریگا کی اہمیت'

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی قومی روزگار اسکیم (منریگا) کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کورونا بحران کے دوران اس کی اہمیت کو بخوبی سمجھ چکے ہیں اور انہیں اس کا پورا احساس ہوچکا کہ اس اسکیم سے دیہات کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

modi now understands the importance of MNREGA said congress president sonia gandhi
کانگریس کی صدر سونیا گاندھی

By

Published : Jun 8, 2020, 1:55 PM IST

محترمہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کے لیے اشتعال انگیز زبان کا استعمال کیا اور کانگریس پارٹی پر حملہ کرتے رہے اور اسے 'کانگریس کی ناکامی کی زندہ یادگار' قرار دیا تھا۔ مودی حکومت نے منریگا کو ختم کرنے، اسے کھوکھلا کرنے اور کمزور کرنے کی پوری کوشش کی تھی۔ لیکن کووڈ 19 کی وبا اور اس سے پیدا معاشی بحران نے مودی حکومت کو اس اسکیم کی اہمیت کا احساس دلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس اسکیم کی اہمیت تو سمجھ آگئی تھی، لہذا ان کی حکومت نے سوچھ بھارت اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسے پروگراموں سے جوڑ کر منریگا کی شکل تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران، انہوں نے کانگریس حکومت کی اسکیموں کے نام کو تبدیل کرنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کی اور منریگا مزدوروں کو تنخواہ دینے میں بڑی تاخیر ہوئی اور انہوں نے کام تک کرنے سے انکار کر دیا۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک کے مزدوروں کی روزی روٹی کے سلسلے میں چیخ و پکار مچی تو منریگا گاؤں میں مزدوروں کی زندگیوں کا سہارا بن گیا ہے۔ اس سے مودی حکومت کو یہ محسوس ہوا کہ سابقہ ​​کانگریس حکومت کے دوران دیہی امداد کے پروگراموں کو دوبارہ شروع کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ اس کا ادراک کرنے کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے حال ہی میں منریگا بجٹ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا اور مئی میں 2.19 کروڑ خاندانوں نے منریگا کے تحت کام کرنے کا مطالبہ کیا تھا جو آٹھ برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details