وزیراعظم دفتر نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پورٹل چھوٹی چھوٹی یونٹوں کی ہر طرح سے مدد کرکے انہیں چمپئن بنائے گا۔ چمپئنز پورٹل کو ان چھوٹی یونٹوں کے لئے ون اسٹاپ سالیوشن مانا جارہا ہے۔ اس موقع پر مائیکرو،چھوٹی اور متوسط صنعتوں کے وزیر نتن گڈکری موجود تھے۔
مودی نے چیمپئنز پورٹل کا افتتاح کیا - پروسیسس فار انکریزینگ
وزیراعظم نریند مودی نے چھوٹی صنعتوں کو ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ کی سطح پر تعاون دینے کے لئے پیر کو چمپئنز۔ ’کریئشن اینڈہارمونیئس ایپلی کیشن آف موڈرن پروسیسس فار انکریزینگ دا آؤٹ پٹ اینڈ نیشنل اسٹرینتھ‘ پورٹل کا اجراء کیا۔
مودی نے چیمپئنز پورٹل کا افتتاح کیا
چمپئنز ملک کا پہلا ایسا پورٹل ہے جس پر چھوٹی صنعتوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ پوری طرح سے یہ ملکی تکنیک سے بنے چمپئنز پورٹل کا کنٹرول ایم ایس ایم ای سکریٹری کے دفتر میں واقع ہے اور ریاستوں میں وزارت کے مختلف دفاتر کو اس سے مربوط کیا گیا ہے۔ اب تک کئی ریاستوں میں مقامی سطح کے کنٹرول روم بنائے جاچکے ہیں جنہیں اس پورٹل سے مربوط کردیا گیا ہے۔ سبھی افسران کو واضح ہدایات دیئے گئے ہیں کہ کوئی بھی فائل 72 گھنٹوں سے زیادہ وقت تک ان کے پاس نہیں رہنی چاہئے۔