نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو اگنی ویر اسکیم کو لے کر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فوج کی وابستگی ساری زندگی اپنے سپاہی کے ساتھ رہتی تھی لیکن اگنی ویر اسکیم کے ذریعے حکومت نے اس پہلو کو بدل دیا ہے۔ اس پر حملہ کرکے ان کے عزم کو توڑ دیا ہے۔ فوج میں اگنی ویر یوجنا کے نفاذ کی وجہ سے پرانے طریقہ سے بھرتی ہونے کے باوجود نوکری نہ ملنے پر مایوس نوجوانوں سے بات چیت کے دوران بہار کے چمپارن سے یہاں پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے جب ایک فوجی سروس میں بھرتی ہوتا تو فوج نے ہمیشہ ان کی مدد کی اور شہادت کی صورت میں اضافی مدد دی جاتی تھی۔ جب تک وہ اور ان کا خاندان موجود تھا فوج اس کے ساتھ رہتی تھی لیکن اگنی ویر یوجنا نے فوج کے اس عزم کو ختم کردیا ہے اور اس کی ذمہ دار مودی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ونیش پھوگاٹ نے کرتویہ پتھ پر کھیل رتن ایوارڈ چھوڑا