وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیتی کے صدر جووینل موئس کے قتل اور ہیتی کی خاتون اول مارٹن موئس پر حملے کے واقعہ کو سن کر افسوس ہوا۔ موئس کے اہل خانہ اور ہیتی کے عوام کے تیئں میری دلی تعزیت ہے‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بروز بدھ موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ہیٹی کی خاتون اول مارٹن مو ئس زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔