ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے سری لنکا کے صدر کو یقین دلایا کہ ہندوستان وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سری لنکا کو ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔صدر راج پکشے نے ملک میں اقتصادی سرگرمی شروع کرنے کے لئے ان کی حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات سے مسٹر مودی کو آگاہ کیا۔
مودی نے راج پکشے کے ساتھ کورونا کی صورت حال پر بات کی - سری لنکا کے صدر
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راج پکشے کے ساتھ کورونا وبا کی وجہ سے صحت اور اقتصادی میدان میں پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات چیت کی۔
مودی نے راج پکشے کے ساتھ کورونا کی صورت حال پر بات کی
دونوں رہنماؤں نے سری لنکا میں بھارت کے تعاون سے چلائے جانے والے منصوبوں میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے بھارت کے نجی شعبے کی طرف سے سری لنکا میں سرمایہ کاری بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مودی نے سری لنکا کے لوگوں کی خوشحالی اور صحت مند زندگی کے لئے نیک خواہشات بھی پیش کی۔