اردو

urdu

ETV Bharat / state

Modi on Mnrega منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے، مودی - pm modi addresses ias officers

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عہدیداروں سے مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے کی اپیل کی۔Modi on Mnrega

منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے، مودی
منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے، مودی

By

Published : Oct 6, 2022, 10:06 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے عہدیداروں کو عوامی شرکت کے جذبے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ طریقہ غذائی قلت سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔mp modi on mnrega

مودی دہلی میں سشما سوراج بھون میں منعقدہ اسسٹنٹ سکریٹری پروگرام 2022 کے اختتامی اجلاس میں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے 2020 بیچ کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم کو اسسٹنٹ سکریٹریوں نے آٹھ اسکیموں نیوٹریشن مہم اور ماہی گیری سمیت پریزنٹیشن پیش کیں۔

آزادی کے امرت عہد میں ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد کے حصول کو یقینی بنانے میں افسران کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افسران کو ایک جامع نقطہ نظر اپنانا چاہئے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک ریلیز کے مطابق مسٹر مودی نے افسران کو بتایا کہ کس طرح ان کی حکومت 'ٹوٹل سرکار' کے وژن کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ اور خواہش مند ضلع پروگرام پر توجہ دیں۔جن دھن یوجنا کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کریں کہ دیہات کے لوگ ڈیجیٹل معیشت تک رسائی حاصل کر سکیں اور یو پی آئی ادائیگیوں کے ذریعہ جڑیں۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details