دہلی کے مصطفی آباد علاقے سے رکن اسمبلی حاجی یونس نے آج ایک ویڈیو ٹویٹ کرکے بتایا کہ گزشتہ دیر رات ان کے بچے کار میں کہیں جا رہے تھے۔ اس دوران ایک اسکارپیو کار میں سوار کچھ لوگوں نے ان کے بچوں کی کار پر حملہ کر دیا۔ حاجی یونس کی جانب سے یہ ویڈیو 26 اگست کی رات 10:26 منٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جبکہ پولیس کے مطابق یہ ویڈیو 24 اگست کی ہے۔
AAP leader car attacked عآپ رہنما حاجی یونس کی گاڑی پر حملہ - AAP Member of Assembly Haji Younis
عآپ کے رکن اسمبلی حاجی یونس نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ گزشتہ رات ان کے گاڑی پر کچھ سماج دشمن عناصر نے حملہ کیا۔ گاڑی میں میرے بیٹے اور بیٹیاں سوار تھیں، انہوں نے مزید لکھا کہ 5 نوجوان شراب کی حالت میں ایک سفید اسکارپیو پر سوار ہوکر آئے اور میرے گھر والوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔'
عآپ رہنما حاجی یونس کی گاڑی پر حملہ
وہیں پولیس نے اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو 24 تاریخ کی رات شاستری پارک علاقے کا ہے۔ حاجی یونس کی گاڑی میں ان کا بیٹا محمد انس بیٹھے تھے، اس دوران کچھ لڑکوں سے ان کی بحث بازی ہوگئی تھی۔ تاہم پولیس کو کسی حملے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی اسکارپیو کار نوئیڈا نمبر پر رجسٹرڈ ہے۔ ان نوجوانوں کی جلد شناخت کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔