نئی دہلی: رکن اسمبلی امانت اللہ خاں نے کہا کہ شاہین باغ میں دو ٹینڈر ہوئے ہیں جس کو لے کر کام جنگی پیمانے پر جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں آج شاہین باغ کے علامہ شبلی روڈ پر میٹرو برج کے پاس سیوریج کے مین ہول میں کنکشن کےکام کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین باغ میں پرانے سیوریج خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے گلیوں میں گندہ پانی جمع ہور ہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے آج پہلا سیوریج پائپ کے کنکشن کا کام کیا جارہا ہے۔ اس کام میں اتنی تیزی لائی جائے گی کہ اس سڑک کو ایک مہینے کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔
امانت اللہ خاں نے کہا کہ دوسرا جو کام چل رہا ہے وہ ہے پینے کے صاف پانی کا،اس کے لئے بھی ہر گلی میں میں تیزی سے کام جاری ہے لیکن فی الحال اس کام کو رکوادیا گیا ہے گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سیوریج کے کام میں تیزی لائی جارہی ہے۔ ہر گلی کے کھدائی پر مخالفین کی جانب سے آٹھ رہے سوال پر رکن اسمبلی نے کہا کہ مخالفین کا کام ہے سوال اٹھانا لیکن جب اتنا بڑا کام ہوگا تو تھوڑی بہت پریشانی تو ہو گی۔