اردو

urdu

ETV Bharat / state

میزورم کے سابق گورنر کی آر ایس ایس و بی جے پی پر تنقید - سپریم کورٹ بھروسہ آنکھ بند بھروسہ کرتا ہوں

میزورم کے سابق گورنر عزیز قریشی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔

میزورم کے سابق گورنر کی آر ایس ایس و بی جے پی پر تنقید

By

Published : Nov 4, 2019, 1:19 PM IST

عزیز قریشی نے مہاراشٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے اگر شیطان سے بھی ہاتھ ملانا پڑے تو ملا لینا چاہیئے۔

بی جے پی اور آر ایس ایس نے ملک کے جو حال کیا ہے سب ختم کردیا ہے۔آپ کی آزادی، جمہوریت ، سیکولرازم ، آپ کے لوگ، ذاتی آزادی سب ختم کردیا ہے۔پورے ملک میں نفرت کا ماحول بنایا ہے۔ انسانیت کو بانٹ دیا ۔ جب بات کرے تو پاکستان سامنے آجاتا ہے۔ ایئراسٹرائیک اور سرجیکل اسٹرائیک سامنے آجاتی ہے۔ مودی سرکار پوری طرح سے ناکام ہے۔

میزورم کے سابق گورنر کی آر ایس ایس و بی جے پی پر تنقید

بابری مسجد ایودھیا معاملے پر انہوں نے کہا کہ مندر بننے سے کبھی اعتراض نہیں تھا،اور نہ ہی ہوگا۔ مسجد گرائی گئی جھگڑا وہاں سے شروع ہوا۔ سپریم کورٹ بھروسہ آنکھ بند بھروسہ کرتا ہوں، جو بھی فیصلہ ہوگا، درست ہوگا۔ جو بھی فیصلہ ہوگا عمل میں لانا چاہیئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details