ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے، کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور
اسی لیے آج ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں اپنے عہد کے عظیم شاعر مرزا غالب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
مرزا غالب کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش اس موقع پر بلیماران واقع مرزا غالب کی حویلی پہنچ کر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جائزہ لیا اور اردو ادب میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور مرزا غالب کے مدّاحوں سے بات کی۔
بھارت کی مختلف ریاستوں سے ان کی حویلی پر پہنچے اور اپنی شاعری کے ذوق سے متعلق اپنی دلچسپی ظاہر کی۔
مرزا غالب کی شاعری سے ان کی دیرینہ دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی پڑھے۔
مرزا غالب کے یوم پیدائش پر خاص پیشکش مرزا اسد اللہ خان غالب 27 ستمبر 1797 کو اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے مرزا غالب کا شمار اردو کے سر فہرست شعراء میں ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:'میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گی'
مرزا غالب ایک عظیم شاعر تھے جنہوں نے اردو شاعری میں ایک نئی روح پھونکی۔ ان کی شاعری میں انسانی نفسیات اور گہرائی کو انتہائی خوبصورتی سے شامل کیا گیا ہے۔مرزا اسد اللہ خان غالب سنہ 1896 میں اس دنیا فانی کو الوداع کہ گئے: