قومی دار الحکومت دہلی میں اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر، لیہہ، کارگل میں بہت زیادہ ترقیاتی خلاء ہے'۔
'جموں و کشمیر میں ترقیاتی خلاء کو بہت جلد پُر کیا جائے گا'
مختار عباس نقوی نے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں بہت زیادہ ترقیاتی خلاء ہے، جس کو پُر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
کشمیر کی ضروریات کا مطالعہ کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ 'چاہے تعلیمی سطح پر ہو یا ترقیاتی نظریہ سے اس خلا کو پر کرنے کے لیے ہم لوگ جنگی پیمانے پر کوشش کر رہے ہیں'۔
اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی نے مزید کہا کہ 'کشمیر میں تمام ضرورتوں کا مطالعہ کرکے جلد از جلد کام کیا جائے گا، اور زمین پر جلد کام نظر آئے گا'۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 7:34 PM IST