اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیرون ملک سے آنے والے مزدوروں کو ملک میں روزگار ملے گا' - وزیر مہندرناتھ پانڈے

اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروبارکے فروغ کے وزیر مہندرناتھ پانڈے نے کہا کہ 'ہم اپنے اسکل انڈیا مشن کی وجہ سے پورے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو چلانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت مہیا کرانے کی سمت میں پورے عزم اور پوری ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔'

'بیرون ملک سے آنے والے مزدوروں کو ملک میں روزگار ملے گا'
'بیرون ملک سے آنے والے مزدوروں کو ملک میں روزگار ملے گا'

By

Published : Jun 3, 2020, 10:49 PM IST

بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے مزدوروں اور ملک سے اپنے آبائی ریاست کو لوٹ چکے مزدوروں کو ان کے گھر کے نزدیک ہی نوکری دینے کے منصوبہ پر حکومت کام کررہی ہے۔

اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروبارکے فروغ کے وزیر مہندرناتھ پانڈے نے کہا ہے کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے حکومت ہرممکن کوشش کررہی ہے۔'

پانڈے نے کہا کہ 'کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اسکل انڈیا سے جڑی یونٹوں کے تعاون اوران کے منصوبوں کے ڈیولپمنٹ کے کاموں اور اس عالمی وبا کے بعد کے منصوبوں کے سلسلے میں جائزہ میٹنگ منگل کو ہوئی۔'

اس دوران انہوں نے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ کووڈ۔19 کی روک تھام اور بحران کے دوران ملک کے غیر مقیم مزدوروں سمیت وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ممالک سے آرہے ملازموں کے لئے شروع کئے جارہے منصوبوں اور مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

پانڈے نے کہا کہ 'ہم اپنے اسکل انڈیا مشن کی وجہ سے پورے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو چلانے کے لئے ہنرمند افرادی قوت مہیا کرانے کی سمت میں پورے عزم اور پوری ایمانداری سے کام کررہے ہیں۔ کیونکہ ملک اس وقت کورونا کے مشکل دور سے گذررہا ہے اس لئے اس چیلنج بھرے وقت میں ہم سبھی کو صبر اور تحمل کے ساتھ آگے آکر ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details