روس نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو 24 جون کو ماسکو میں منعقدہ بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ سفارتی ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔
دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس پریڈ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ مشرقی لداخ میں بھارتی اور چینی فوج کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر وزیر دفاع کے دفتر اس دعوت کو مثبت انداز میں غور کر رہے ہیں کیونکہ روس بھارت کی دہائیوں پرانی فوجی شراکت دار ہے۔