اردو

urdu

ETV Bharat / state

عآپ کے وزیر او ر رکن اسمبلی پلازما عطیہ کریں گے - دہلی

دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ تو وہیں اس کی روک تھام کے لئے دہلی میں ملک کا پہلا پلازما بینک شروع ہوا ہے۔ وزیر اعلی کی اپیل پر لوگوں کے ساتھ اب دہلی حکومت کے وزیر اور ایم ایل اے نے بھی پہل کی ہے اور پلازما عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عآپ کے وزیر او ر رکن اسمبلی پلازما عطیہ کریں گے
عآپ کے وزیر او ر رکن اسمبلی پلازما عطیہ کریں گے

By

Published : Jul 3, 2020, 1:08 PM IST

دہلی میں ملک کا پہلا پلازما بینک شروع ہوگیا۔ وزیر اعلی اروند کجریوال جس طرح سے لوگوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ کورو نا انفیکشن سے پاک ہیں، انہیں دوسروں کی جان بچانے کے لئے پلازما کا عطیہ کرنا چاہئے۔ ایک پہل کرتے ہوئے دہلی حکومت کے وزیر اور ایم ایل اے نے اب پلازما عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ لوگ پلازما کے عطیہ کرنے کے لئے آگے آئے ہیں۔

عآپ کے وزیر او ر رکن اسمبلی پلازما عطیہ کریں گے

دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین جو کورونا کو شکست دے کر لوٹے اور عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے آتشی اور عآپ کے دیگر قائدین کو کورونا کی چپیٹ میں آئے اور وہ صحت یاب ہو گئے۔ انہوں نے پلازما عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم وہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے منفی ہونے کے صرف 14 دن بعد پلازما کا عطیہ کرسکتے ہیں، لہذا انہیں کچھ دن انتظار کرنا پڑے گا۔

دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین نے دہلی میں پلازما بینک شروع ہونے کو ایک کرانتی اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پلازما تھراپی میں کورونا وائرس سے ان کی جان بچائی ہے۔ میڈیکل پروٹوکول کے ذریعہ پلازما عطیہ کرنے کی اجازت کے بعد وہ اپنا پلازما عطیہ کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

تو وہیں عآپ کے ایم ایل اے آتشی نے بھی ٹویٹ کیا کہ کورونا کے مریض کو پلازما عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب کورونا سے صحت یاب ہوگئی ہوں۔ میں پلازما کا عطیہ کرسکتی ہوں۔

واضح رہےکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا پلازما تھراپی سے علاج کروانے سے پہلے ہی دہلی میں ہی آزمائش کا آغاز ہوا تھا۔اس کے بہتر نتائج آنے کے بعد اب حکومت چاہتی ہے کہ پلازما تھراپی سے زیادہ سے زیادہ کورونا مریض کا علاج ہو۔

یہی وجہ ہے کہ دہلی حکومت نے اب اپنے آئی ایل بی ایس اسپتال کو پلازما بینک بنا دیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے پلازما عطیہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details