اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poster Launch of film Bal Naren: وزیر میناکشی لیکھی نے فلم بال نرین کا پوسٹر لانچ کیا - Minister Meenakshi Lekhi Launches Poster Of Upcoming Movie Bal Naren

مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے صفائی پر مبنی فلم 'بال نرین' کا آج پوسٹر لانچ کیا اور کہا کہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ایک بچہ وزیر اعظم کی صفائی مہم سے متاثر ہوکر گاؤں راج نگر میں صفائی مہم چلاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس فلم کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ترغیب سے بنائی گئی ہے۔ Minister Meenakshi Lekhi Launches Poster Of Upcoming Movie Bal Naren

وزیر میناکشی لیکھی نے فلم بال نارین کا پوسٹر لانچ کیا
وزیر میناکشی لیکھی نے فلم بال نارین کا پوسٹر لانچ کیا

By

Published : May 25, 2022, 7:30 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے دارالحکومت دہلی کے ایک پارک میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے فلم 'بال نرین' کا پوسٹر لانچ کیا۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کا خیال ہے کہ فلم 'بال نرین' وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ 'بال نرین' کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بچپن کی کہانی ہے، بلکہ اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے ایک بچہ وزیر اعظم کی صفائی مہم سے متاثر ہوکر گاؤں راج نگر میں صفائی مہم چلاتا ہے۔ 'بال نرین' کی کہانی اس پر مرکوز ہے۔'

ویڈیو

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس فلم کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ترغیب سے بنائی گئی ہے۔ فلم کے ہدایت کار پون کے کے ناگپال ہیں۔ پوسٹر لانچ کے موقع پر اداکار رجنیش دوگل نے بتایا کہ میں پہلی بار ایسی فلم میں کام کر رہا ہوں جو معنی خیز پیغام دیتی ہے۔ مجھے اس فلم میں کام کر کے بہت اچھا لگا جو معاشرے کو ایک منفرد پیغام دیتی ہے۔ اس موقع پر فلم سے وابستہ چائلڈ آرٹسٹ یوگیہ بھسین کے ساتھ بندو دارا سنگھ، اداکارہ بدیتا باغ اور پروڈیوسر ہنر مکٹ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details