دراصل دارالحکومت دہلی میں 71 لاکھ راشن کارڈ ہولڈرز کو ریاستی حکومت نے مفت راشن تو تقسیم کر دیا، لیکن اسے پسوانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے عوام تو پریشان ہے۔ اس کے ساتھ۔ ساتھ مل مالک بھی کافی پریشان ہیں۔
ایسے ہی ایک مل مالک سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بات کی، جس میں مل مالک نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو ہم اپنی جان پر کھیل کر اپنے گھروں سے مل تک پہنچتے ہیں تو دوسری طرف عوام بھی ان کے ساتھ بدکلامی کرتی ہے۔