اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں دوکاندار کی قابل ستائش پہل

جب دوکاندار کالا بازاری اور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کمانے میں مصروف ہیں تو وہیں پرانی دہلی کی ایک دوکاندار اپنا منافع ختم کرکے ضروری دودھ سمیت ضروری اشیا فروخت کر رہی ہے۔

اس دکاندار نے لاک ڈاؤن میں دودھ کی قیمت کم کی
اس دکاندار نے لاک ڈاؤن میں دودھ کی قیمت کم کی

By

Published : Mar 27, 2020, 10:28 PM IST

کورونا وائرس کے چلتے جہاں دنیا بھر میں افراتفری کا ماحول ہے تو وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے فوراً بعد ضروری اشیاء کی خریدار و فروخت میں تیزی آ گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کچھ لوگ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا سامان مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف کچھ ایسے بھی لوگ ہیں، جن سے دوسرے دکانداروں کو عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں پرانی دہلی میں واقع شاہ جی ڈیری کی جنہوں نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی دکان پر 52 روپے فی لیٹر کی قیمت پر بکنے والے دودھ کی قیمت میں کمی کر دی ہے، اب وہ بغیر کسی منافع کے 40 روپے فی لیٹر میں فروخت کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شاہ جی ڈیری کے مالک عباد سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی حیثیت کے حساب سے لوگوں کی مدد کر رہا ہے تو اسی لیے ہم نے اس طرح سے لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details