دہلی میں کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب کی روزی روٹی چلی گئی ہے اور نقل مکانی کرنے والے مزدور گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ اس لیے مزدوروں کو بھی گاؤں میں مہاتما گاندھی راشٹریہ روزگار گارنٹی یوجنا-منریگا کے تحت روزگار ملنا چاہئے اور منریگا دیہاڑی 300 روپے فی دن کی جانی چاہئے۔ محترمہ سیتارمن نے منریگا کےلیے 40 ہزار کروڑ روپے دینے کا آج اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج اعتراف کیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر شہری غریب اور نقل مکانی کرنے والے مزدور ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حالت کو سمجھتے ہوئے حکومت کو ان لوگوں کی جیب میں پیسہ ڈال کر ان کی مالی صلاحیت بڑھانی چاہئے۔