اردو

urdu

ETV Bharat / state

شعبہ تعلیم کے سکریٹری کی جے این یو افسران سے بات چیت - جے این یو کے وائس چانسلر

مرکزی فروغ انسانی وسائل کے وزارت کے سکریٹری نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں افسران سے بات چیت کی اور اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی۔

شعبہ تعلیم کے سکریٹری کی جے این یو افسران سے بات چیت
شعبہ تعلیم کے سکریٹری کی جے این یو افسران سے بات چیت

By

Published : Jan 6, 2020, 10:36 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی فروغ انسانی وسائل کے وزارت کے سکریٹری امت کھرے نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں اتوار کی رات ہوئے زبردست تشدد کے واقعات کے سلسلے میں پیر کو وہاں کے افسران سے بات چیت کی اوراس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی۔

جے این یو کے وائس چانسلر پروفیسر ممی دالا جگدیش کمار، رجسٹرار ڈاکٹر پرمود کمار، ریکٹر (تین) پروفیسر پرتاپ سنگھ اور پروکٹر پروفیسر دھننجے سنگھ نے شری کھرے سے ملاقات کرکے یونیورسٹی کے موجودہ صورت حال کےبارے میں اطلاع دی۔

مسٹر کھرے نے پورے واقعہ کا جائزہ لیا، افسران نے سکریٹری کو پوری صورت حال کی تفصیلات بتائیں اور بتایا کہ کن حالات میں یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ کل تشدد کے واقعات میں 20 سے زیادہ طلبہ اور اساتذہ زخمی ہوگئے تھے، جنہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جنہیں بعد میں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

اس واقعہ کے بعد سے جے این یو میں تناؤ اور دہشت کا ماحول ہے، جبکہ اس واقعہ کے خلاف پولس ہیڈکوارٹر کے سامنے طالب علموں نے رات چار بجے تک زبردست مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details