اردو

urdu

By

Published : Aug 21, 2021, 9:14 PM IST

ETV Bharat / state

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منریگا میں گھپلہ ہوا: کانگریس

مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں کے لیے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم۔ (منریگا) میں گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس کی وصولی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منریگا میں گھپلہ ہوا: کانگریس
حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منریگا میں گھپلہ ہوا: کانگریس

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آج کہا ہے کہ قواعد کو نظرانداز کرنے کی مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں کی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم۔ (منریگا) میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس کی وصولی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سنیچر کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں پون کھیڑا نے کہا کہ یہ گھپلہ حکومت کی منریگا میں ہر چھ مہینے میں آڈٹ کرنے کی پالیسی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قواعد اس کے لئے بنائے گئے تھے انہیں بحال کیا جانا چاہئے اور ہر چھ ماہ میں منریگا کی آڈٹ کا نظام نافذ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو دیہی ترقیاتی وزارت کے سوشل آڈٹ کے مطابق منریگا میں 935 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس گھپلہ میں صرف 12.5 کروڑ روپے کی وصولی میں کامیاب ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن متحد ہو کر 2024 کے الیکشن کی تیاری کرے: سونیا

ترجمان نے کہا کہ اس میں سب سے زیادہ 245 کروڑ روپے کا گھپلہ تملناڈو میں اس وقت ہوا جب وہاں بی جے پی کی معاون اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت تھی۔ دوسرے نمبر پر بہار ہے جب کہ تیسرے نمبر پر جھارکھنڈ ہے جہاں بی جے پی کے دور اقتدار میں یہ گھپلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ منریگا میں چھ مہینہ میں آڈٹ والے اصول کو پھر سے نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ دیہی غریبوں کے فائدہ والی اس اسکیم میں کوئی گھپلہ نہیں ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details