اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: میو پنچایت کے ترجمان قاسمی میواتی سے خاص گفتگو - میو پنچایت کیا کام کرتی ہے

میو پنچایت کے ترجمان محمد قاسم میواتی نے بتایا کہ میو پنچایت ایک بڑی سماجی تنظیم ہے، یہ محض الور ضلع میں کام نہیں کرتی بلکہ میوات کے کسی بھی خطے میں کوئی پریشانی سامنے آتی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

Special conversation with Qasmi Mewati, spokesperson of Mayo Panchayat
میوات: میو پنچایت کے ترجمان قاسمی میواتی سے خاص گفتگو

By

Published : Nov 15, 2020, 7:42 PM IST

میو پنچایت میوات کے الور ضلع کی ایک سرگرم تنظیم ہے، جو میوات کے گاؤں کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے۔ میو پنچایت کا مقصد ہے کہ میوات میں تعلیمی، سماجی سیاسی اور روزگار جیسے مسائل کے لیے کھڑا ہونا اور مسلسل سعی کرنا۔ کئی ایسے سوال ہیں جو میو پنچایت سے کیے جانے چاہئیں۔

میوات: میو پنچایت کے ترجمان قاسمی میواتی سے خاص گفتگو

میو پنچایت کیا کام کرتی ہے؟ اس کے کام کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ میو پنچایت پر جو الزامات لگائے جاتے رہے ہیں پنچایت اس سے متعلق کیا صفائی دیتی ہے؟ انہی سب باتوں کو لیکر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سفیان سیف نے میو پنچایت کے ترجمان محمد قاسم میواتی سے خاص بات چیت کی۔

میو پنچایت کے ترجمان محمد قاسم میواتی نے بتایا کہ میو پنچایت ایک بڑی سماجی تنظیم ہے، یہ محض الور ضلع میں کام نہیں کرتی بلکہ میوات کے کسی بھی خطے میں کوئی پریشانی سامنے آتی ہے تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

میو پنچایت پر لگے الزامات پر انہوں نے صاف کہا کہ ہم یہ دعوی کے ساتھ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے سبھی مسائل حل کر دیے ہیں۔ یقیناً کچھ کمیاں رہ جاتی ہیں لیکن ہم انہیں دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آگے چل کر ان کاموں کو پورا کریں گے۔

میو پنچایت کا الور شہر میں "میو بورڈنگ ہاؤس" نام سے وسیع کیمپس ہے جہاں پر ایک عالیشان مسجد، ایک مسافر خانہ اور طلبہکے لیے ہاسٹل تعمیر کیا جا چکا ہے۔ پنچایت کا ماننا ہے کہ ضلع میں سرپنچوں سے تال میل بنا کر دیہی علاقوں میں بڑا کام کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details