خوف سے نجات کے لئے ذہنی کنڈیشنگ کوچنگ ضروری: بانگڑ - Indian cricket team coach Sanjay Bangar thinks
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازی کوچ سنجے بانگڑ کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو خوف سے نجات حاصل کرنے میں ذہنی کنڈیشنگ کوچنگ مددگار ثابت ہوگی۔
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازی کوچ سنجے بانگڑ کا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو خوف سے نجات حاصل کرنے میں ذہنی کنڈیشنگ کوچنگ مددگار ثابت ہوگی۔
بانگڑ 2014 سے 2019 تک بھارتی ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے ہیں اور عالمی کپ کے بعد ویسٹ انڈیز دورہ ٹیم کے ساتھ ان کا آخری دورہ تھا۔بانگڑ کی جگہ وکرم راٹھور کو ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
بانگڑ نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ بنیادی طور پر ذہنی کنڈیشنگ کوچنگ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تو کوچ کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارتے ہیں اور دوسرا کھلاڑی کسی کوچ کے ساتھ اس کا لطف لیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑی کے درمیان ایسا رشتہ بننا بہت ضروری ہے جہاں کھلاڑی کھل کر کوچ کے ساتھ اپنی مشکلات کو ظاہر کر سکے اور یہ ضروری ہے کہ دونوں کے درمیان جو ایک دوسرے کے لئے جذبات ہیں وہ باہر نہیں جا پائیں۔
بانگڑ نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ یقین بہت ضروری ہے اور یہ ذہنی کنڈیشنگ کوچ سے تیار ہو سکتی ہے، یا یہ مہارت کوچ کے ذریعے ہو سکتی ہے۔آج کے وقت میں مہارت کوچ ذہنی کنڈیشنگ کوچ سے زیادہ مؤثر ہے۔