1857 کی جنگ آزادی اولین شہید صحافی اور مجاہدین آزادی مولوی محمدباقر کے یوم شہادت پر یادگاری خطبہ16ستمبر کو پریس کلب میں ہندی کے نامورادیب اور فکشن نگار پروفیسر اصغر وجاہت پیش کریں گے۔Freedom Struggle’s First Journalist Martyr
1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد انگریزوں نے جن اولین مجاہدین آزدی کو سزاے موت دی تھی، ان میں ’دہلی اردو اخبار‘ کے ایڈیٹر مولوی محمدباقر بھی شامل تھے۔انھیں بغیر کوئی مقدمہ چلائے 16/ستمبر1857کو دہلی میں توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر74سال تھی۔اس اعتبار سے وہ ملک کی آزادی کے لیے شہید ہونے والے پہلے صحافی ہیں۔
ان کی اسی بے مثال شہادت کو یاد کرنے کے لیے پریس کلب آف انڈیا نے 16ستمبر کی سہ پہر تین بجے اپنے کانفرنس ہال میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس میں ہندی کے نامورادیب اور فکشن نگار پروفیسر اصغر وجاہت یادگاری خطبہ پیش کریں گے۔