اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mehmood Pracha Slams Union Budget: محمود پراچہ نے عام بجٹ کو پچھڑوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیا

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے چوتھی مرتبہ پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیا Nirmala Sitharaman To Table Her 4th Budget As FM۔ رواں برس عوام کو امید تھی کہ انہیں کرونا وائرس جیسی مہلک وبا کے بعد بجٹ 2022-23 سے راحت ملے گی لیکن بجٹ سے سبھی کو مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔ اسی لیے اسے عوام مخالف بجٹ بتایا جا رہا ہے۔'

محمود پراچہ نے عام بجٹ کو پچھڑوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیا
محمود پراچہ نے عام بجٹ کو پچھڑوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیا

By

Published : Feb 5, 2022, 1:09 PM IST

عام بجٹ 2022-23 پر مختلف حلقوں سے رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان اب معروف وکیل محمود پراچہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی کمزور اور نچلے طبقے ہیں، ان کے ساتھ گذشتہ کچھ برسوں سے عام بجٹ میں حق تلفی کی جا رہی ہے اور حکومت کے دوستوں کو فائدہ پہچانے کا کام عام بجٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

محمود پراچہ نے عام بجٹ کو پچھڑوں کے ساتھ حق تلفی قرار دیا

محمود پراچہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو مودی حکومت چین کو دشمن کے طور پر پیش کرتی ہے اور وہیں دوسری جانب کروڑوں کا منافع بھی کاروبار کے ذریعے انہیں پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جو انہیں ایم ایس پی دیا جانا تھا وہ بھی بہت کم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
Mehmood Pracha on Maulana Qamar Usmani: 'مولانا قمر غنی عثمانی کی درخواست گجرات ہائی کورٹ میں جلد داخل کریں گے'


پراچا نے مزید کہا کہ ایس سی، ایس ٹی ، او بی سی اور اقلیت کا جو بنیادی حق ہے بجٹ میں ان کی آبادی کے تناسب کے حساب سے انہیں نہیں دیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details