نئی دہلی:پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ "مجھے بہت خوشی ہے کہ سپریم کورٹ اس (دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں) کی سماعت کر رہی ہے۔ یہ صرف میرے لیے قانونی مسئلہ نہیں ہے، یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک جذباتی مسئلہ ہے۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بے آواز لوگوں کی آواز کو سننے پر وکلاء کے ہم بے حد مشکور ہیں۔ محبوبہ مفتی پہلی بار دفعہ 370 کی جزوی اور دفعہ 35 اے کی کلی منسوخی کے حکومت ہند کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضداشتوں پر چل رہی سنوائی کی روداد دیکھنے کے لیے دہلی آئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں جو دلائل چل رہے ہیں اس نے حکمران جماعت بی جے پی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جس نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی آئین کو پامال کیا ہے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ دفعہ 370 کی برقراری جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے خصوصی حیثیت کی حامل ہے۔ یہ ہندوستان کا نظریہ ہے جس پر آج مقدمہ چل رہا ہے۔ یہ ملک کا آئین ہے، عدالتی نظام ہے، جمہوری نظام پر آج مقدمہ چل رہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: