پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہو رہی اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی، موتی لال ووہرا، پی چدمبرم، امبیکا سونی اور پی ایل پنیا موجود ہیں۔
پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی میٹنگ میں موجود نہیں ہیں اگرچہ پرینکا گاندھی ، جیوتی رادتیہ سندھیا اور کے کے وینو گوپال اس میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی اور ملک کے تازہ سیاسی حالات پر غور کرنے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ میں دہلی تشدد اور راجیہ سبھا کے آئندہ انتخابات پر بھی گفتگو ہونے کی امید ہے۔ راجیہ سبھا کی 52 سیٹوں پر انتخاب کا عمل مارچ میں شروع ہو جائے گا۔