میٹنگ میں احتیاط برتنے اور دیگر اقدامات کرنے پر غور و خوض کرنے بعد دونوں کے اتفاق سے فیصلے لیے جائیں گے۔
گزشتہ روز بھی لیفٹننٹ گورنر انیل بیجل اور وزیراعلی اروند کیجریوال کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی تھی۔
اس تعلق سے ایل جی نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میٹنگ کے بعد کیجریوال نے کہا کہ' کورونا وائرس پھیلاؤ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلینج ہے، ہم سبھی کو مل کر اس وبا کو روکنا ہے، اسے دور بھگانا ہے، اس وبا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم ضرور جیتیں گے سبھی اپنے آس پاس صفائی رکھیں'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر دہلی حکومت نے گزشتہ ہفتے دہلی کے تمام جم، سوئمنگ پل، اسپا سینٹر، نائٹ کلب بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس قبل ہی دہلی میں تمام اسکول و کالجز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
دہلی میں ہفتہ واری بازاروں پر بھی روک لگادی گئی ہے لیکن مالز وغیرہ میں معمول کی طرح عام لوگوں کی آمد کو دیکھتے ہوئے تمام مالز کو بند کیے جانے پر غور و خوض کیا جارہا ہے۔