اردو

urdu

ETV Bharat / state

Parole to Meeran Haider: میراں حیدر یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے پیرول پر رہا - دہلی تشدد معاملہ

دہلی تشدد Delhi Riots Case کے ملزم میران حیدر کو یو جی سی نیٹ امتحان میں شرکت کے لیے کڑڈوما عدالت نے حراستی پیرول پر رہا Parole to Meeran Haider کرنے کا حکم دیا ہے۔

میراں حیدر یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے پیرول پر رہا
میراں حیدر یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے پیرول پر رہا

By

Published : Nov 30, 2021, 2:13 PM IST

دہلی کی کڑڈوما عدالت نے دہلی تشدد Delhi Riots Case کے ملزم میران حیدر کو یو جی سی نیٹ امتحان میں شرکت کے لیے حراستی پیرول پر رہا Parole to Meeran Haider کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے یہ حکم دیا ہے۔

میراں حیدر یو جی سی نیٹ امتحان کے لیے پیرول پر رہا
دہلی تشدد کے معاملے میں میران حیدر کے خلاف یو اے پی اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ میران حیدر پر یو اے پی اے کی دفعہ 13، 16، 17، 18 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 اور 27 اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



مزید پڑھیں:

اس کیس میں جن افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ان میں صفورا زرگر، طاہر حسین، عمر خالد، خالد سیفی، عشرت جہاں، میران حیدر، گلفشاں، شفاء الرحمان، آصف اقبال تنہا، شاداب احمد، تسلیم احمد، سلیم ملک، محمد سلیم خان، اطہر خان، شرجیل امام، فیضان خان، نتاشا ناروال اور دیوانگن کلیتا شامل ہیں۔ ان میں صفورہ زرگر، آصف اقبال تنہا، دیوانگن کلیتا اور نتاشا ناروال کو ضمانت مل گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details