دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے ای ڈی ایم سی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین ایم سی ڈی کمشنر ہیلتھ آفیسر سمیت دیگر محکمے اور ایم سی ڈی کے اعلی افسران کو ایک خط لکھ کر مزبح خانہ غازی پور کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دہلی میٹ مرچنٹ کا مذبح خانہ کھولنے کا مطالبہ گزشتہ دنوں مذکورہ افسران کو ایک میمورنڈم دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے مزبح خانہ بند ہیں جس کے سبب گوشت تاجروں کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔
تاہم گزشتہ دنوں کے درپیش مسائل کے ازالے کے لیے کوئی بھی مثبت اقدام نہیں اٹھایا ہے حالانکہ گوشت کو ضروری اشیاء میں شامل کیا گیا تھا مگر افسوس لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک کے باوجود بھی منڈی مکمل طور سے بند ہے اور گوشت تاجر آج بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔
پریس کانفرنس میں دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد حبیب قریشی نائب صدر یونس قریشی سکریٹری جنرل محمد ارشاد نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مشرقی دہلی کارپوریشن اور دہلی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد بکرا اور بھینس منڈی کھولی جائیں۔
ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غازی پور میں واقع مزبح خانہ کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے نیز ہم قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کام کریں گے۔