نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022 Delhi Municipal Corporation Election کے لیے 134 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں زیادہ تر پرانے چہروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جو سیٹیں ریزروں ہوگئی ہیں وہاں پر نئے لوگوں کو موقع ملا ہے اگر بات کریں جامعہ نگر مسلم اکثریتی وارڈ میں تو یہاں پرانے امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وارڈ نمبر 188 کے وارڈ کونسلر واجد خان کو جب کہ ذاکر نگر سے سلمیٰ خان کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وارڈ نمبر 188 سے دیگر پارٹی کارکنان جو ٹکٹ کے دعویدار تھے ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ Aam Aadmi Party first list Released old Councillor gets ticket from Shaheen Bagh
MCD Election عام آدمی پارٹی کی پہلی فہرست جاری، شاہین باغ سے پرانے کونسلر کو ملا ٹکٹ
ایم سی ڈی الیکشن کے تحت عام آدمی پارٹی نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے، خبر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے شاہین باغ سے اپنے پرانے کونسلر کو ٹکٹ دیا ہے۔ 2022 Delhi Municipal Corporation Election
یہ بھی پڑھیں:
فہرست کے اعلان سے پہلے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے صبح 10 انتخابی گارنٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ وہیں بعد میں پارٹی نے انتخاب MCD Election کو لے کر اپنے اسٹار تشہر کرنے والوں کی فہرست بھی جاری کی تھی۔ پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی صدارت میں ہوئی پالیٹیکل افیئر سکمیٹی (پی اے سی) کی میراتھن میٹنگ میں امیدواروں کی فہرست کو آخری شکل دی گئی۔ پی اے سی نے اتفاق سے عام آدمی پارٹی سے جوڑ کر زمینی سطح پر عوام کے لیے کام کرنے والے 90 فیصد پرانے کارکنان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا تھا کہ آپ کے ٹکٹ پر ایم سی ڈی کا انتخاب لڑنے کے لیے 20 ہزار سے زیادہ پارٹی کارکنان نے درخواست جمع کرایا تھا۔ پارٹی نے سبھی درخواستوں کا سروے کرایا اور مقامی لوگوں سے فیڈ بیک لینے کے بعد ان کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی کے ٹکٹ پر دہلی میونسپل کارپوریشن کا انتخاب لڑنے والے کارکنان کی کافی تعداد کو دیکھتے ہوئے اہل امیدواروں کے انتخاب میں کئی پہلوؤں کو دھیان میں رکھا گیا ہے۔