وزیر اعظم مودی نے آج ٹویٹر پر لکھا کہ 'آج دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا دن ہے۔ میں تمام رائے دہندگان سے جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے اور ایک نیا ریکارڈ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔'
زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کریں: مودی - زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو دارالحکومت کے لوگوں سے دہلی اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈال کر ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی اپیل کی۔
![زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ کریں: مودی 'زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5998593-thumbnail-3x2-modi.jpg)
'زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل'
وزیر اعظم نے بالخصوص نوجوانوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گئی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:50 PM IST