اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا ارشد مدنی نے قصبہ بڑھانہ میں مدرسہ اسلامیہ کا سنگِ بنیاد رکھا - ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڑھانہ کی اہم خبر

یہ سنگ بنیاد قصبہ بڑھانہ کی اُسی کالونی میں رکھا گیا ہے، جہاں 2013 کے فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔ یہیں جمعیۃ علماء نے 2014 میں ان لوگوں کے لیے پختہ مکانات تعمیر کرائے تھے۔

مولانا ارشد مدنی نے قصبہ بڑھانہ میں مدرسہ اسلامیہ کا سنگ بنیاد رکھا
مولانا ارشد مدنی نے قصبہ بڑھانہ میں مدرسہ اسلامیہ کا سنگ بنیاد رکھا

By

Published : Oct 24, 2021, 11:01 PM IST

ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڑھانہ میں آج دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرس وجمعیۃ جمیعت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے مدرسہ دارالقرآن شاہی کا سنگ بنیاد رکھا اور امن کی دعائیں کیں۔

یہ سنگ بنیاد قصبہ کی اُسی کالونی میں رکھاگیا ہے جہاں 2013 کے فرقہ وارانہ فساد کے متاثرین رہائش پذیر ہیں۔ یہیں جمعیۃ علماء نے 2014 میں ان لوگوں کے لیے پختہ مکانات تعمیر کرائے تھے۔

اطلاع کے مطابق آج دوپہر تقریباً 3 بجے مولانا مدنی مذکورہ کالونی میں پہنچے، جہاں بزرگ عالم دین مولانا عمران حسین پوری، شہر صدر حافظ شیردین اور کنوینر آصف قریشی سمیت علماء، سماجی کارکنان اور شہریوں نے ان کا استقبال کیا۔

تقریب کی دوسری نشست میں حافظ شیردین، حافظ اللہ مہر صدیقی نے بھی بیان کیا۔ آصف قریشی اور حافظ تحسین رانا(مہتمم ادارہ)نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء میں مفتی وسیم مولانا شعیب، حافظ راشد،مفتی یامین، اسلام سیفی، مولانا آصف، حافظ ندیم، راشد منصوری، محمد اسلام سیفی، مولانا سالم، حافظ کامل، حافظ افسرون، حافظ نعیم، نوید بھائی، محمد شاہد قریشی، زاہد حسن، ندیم علی، محمد ارشد، محمد سمیر وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details