اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا سعد کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ

دہلی مرکز معاملے میں جانچ کر رہی کرائم برانچ نے مولانا سعد کے تین بیٹوں سمیت ان کے اہل خانہ کے 17 لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مولانا سعد ابھی پولیس کی جانچ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔

By

Published : Apr 16, 2020, 11:31 PM IST

مولانہ ساد کے اہلہ خانہ سے پوچھ گچھ
مولانہ ساد کے اہلہ خانہ سے پوچھ گچھ

پولیس نے مولانا سعد کے جانچ میں نہ شامل ہونے پر ان کے اہل خانہ کے ذریعے ان سے گزارش کی ہے کہ وہ جانچ میں شامل ہوں۔

جانکاری کے مطابق مرکز معاملے کی جانچ کر رہی کرائم برانچ کی ٹیم نے مولانا سعد سمیت ان کے اہل خانہ کے لوگوں کو نوٹس بھیج کر جانچ میں شامل ہونے کے لیے کہا تھا۔

کرائم پرانچ کے ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ اس میں مولانا سعد کے تین بیٹوں مولانا یوسف، مولانا سعید، اور مولانا سعود پولیس جانچ میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کے علاوہ خاندان کے 14 دیگر ارکان بھی کرائم برانچ کی جانب سے کی جا رہی پوچھ گچھ میں شامل ہو چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک مولانا سعد کرائم برانچ کی پوچھ گچھ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ اس لیے پولیس کی جانب سے انہیں ایک بار پھر جانچ میں شامل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سعد ابھی بھی ذاکر نگر میں موجود ہیں، لیکن وہ جانچ میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ کرائم برانچ اس معاملے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں غیر ارادتا قتل کی دفعہ سے منسلک کر چکی ہے، جس سے مولانا سعد کی مشکلیں بڑھنا طے ہے۔ کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وہ پوچھ گچھ میں شامل نہیں ہوتے تو پولیس چھاپے ماری کر انہیں گرفتار کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details