دارالحکومت دہلی میں نظام الدین پر واقع تبلیغی جماعت کا مرکز ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ جب سے مرکز میں پھنسے لوگوں میں کورونا وائرس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں تب سے ساری بحثوں کا مرکز بھی تبلیغی جماعت کو بنایا ہوا ہے۔
اس دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہے کہ تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد فرار ہیں، جبکہ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ مولانا سعد کہیں بھی غائب نہیں ہوئے بلکہ وہ نوٹس کے جواب کی تیاری کر رہے ہیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مرکز سے 2361 لوگوں کو نکالا گیا ہے اور انھیں مختلف ہسپتالوں اور قرنطینہ کے لیے لے جایا گیا ہے۔