اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha 2023 ملت اسلامیہ کیلئے اسوۂ ابراہیمی میں بڑی رہنمائی ہے، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی - عیدالاضحی 2023

مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے عیدالاضحی کے موقع پر ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ حیات ابراہیمی کا سبق یہ بھی ہے کہ ہم اللہ کے دئے ہوئے قانون ہی پر اپنے آپ کو کار بند رکھیں اور ہر طرح کے انسانی خود ساختہ قانون کو رد کردیں، اسی لئے ہم یونیفارم سول کوڈ کو مسترد کرتے ہیں. Maulana Khalid Saifullah Rahmani on eid ul adha

مولانا خالدسیف اللہ رحمانی
مولانا خالدسیف اللہ رحمانی

By

Published : Jun 29, 2023, 7:32 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے عیدالاضحی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سخت مخالف حالات میں بھی پوری قوت کے ساتھ عقیدہ توحید پر قائم رہے۔ یہ پیغام مولانا نے آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم علیہ السلام نے سورج پرستی، بت پرستی اور شرک کی تمام قسموں کو ردفرمایا اور ہر حال میں ایک خدا کی عبادت کی دعوت دی۔ موجودہ حالات میں ملت اسلامیہ ہند کے لئے اسوۂ ابراہیمی میں بڑی رہنمائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ہمسایوں کے ساتھ بھائی چارہ کا تعلق رکھیں، ایک دوسرے کے ساتھ بہتر اخلاق کے ساتھ پیش آئیں اور بلاامتیاز مذہب و ملت ہر ایک کے کام آئیں، مگر اپنی مذہبی شناخت کو متأثر نا ہونے دیں، مشرکانہ افکار و رسوم سے دور رہیں اور اس راہ میں جو آزمائشیں پیش آئیں ان پر صبر و استقامت اختیار کر یں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برادران وطن کے درمیان اسلام کا تعارف پیش کریں اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی انسانیت نواز تعلیمات کو پیش کریں۔ حیات ابراہیمی کا سبق یہ بھی ہے کہ ہم اللہ کے دئے ہوئے قانون ہی پر اپنے آپ کو کار بند رکھیں اور ہر طرح کے انسانی خود ساختہ قانون کو رد کردیں، اسی لئے ہم یونیفارم سول کوڈ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مجوزہ منصوبہ کو ملتوی کردے۔ (یو این آئی)

مزید پڑھیں:۔Eid al-Adha 2023 'قربانی' قیامت تک تمام انسانوں کی کامیابی کیلئے نسخہ کیمیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details