اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Weekend Curfew: ویک اینڈ کرفیو سے مارکیٹ بند، سڑکیں سنسان - ویک اینڈ کرفیو کے سبب بازار بند

دہلی میں ٹھنڈ اور کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں سے بہت کم ہی باہر نکل رہے ہیں۔ ضروری امور کے پیش آنے پر ہی لوگ آمد و رفت کررہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ذریعے گاڑی کی چیکنگ اور چالان کٹنے کے خوف سے بھی اہلیانِ دہلی باہر نکلنے سے گریز کررہے ہیں۔ Night and weekend curfew to continue in Delhi

سڑکیں سنسان
سڑکیں سنسان

By

Published : Jan 24, 2022, 1:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی نے ہفتہ اور اتوار کو ویکینڈ کرفیو نافذ کیا ہے۔ Markets Closed Due to Weekend Curfew۔کرفیو کی وجہ سےسڑکیں سنسان ہیں متھراروڈ سے بذریعہ سریتا وہار اور شاہین باغ ہوتے ہوئے نوئڈا جانے والی شاہراہ پر گاڑیاں بہت ہی کم چل رہی ہیں۔

سڑکیں سنسان


ٹھنڈ اور کرفیو کی وجہ سے لوگ گھروں سے بہت کم ہی باہر نکل رہے ہیں۔ ضروری امور کے پیش آنے پر ہی لوگ آمد و رفت کر رہے ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک پولیس کے ذریعے گاڑی کی چیکنگ اور چالان کٹنے کے خوف سے بھی اہلیانِ دہلی باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

شاہین باغ کی ہمیشہ مصروف رہنے والی مین مارکیٹ میں دکانیں بند ہونے سے سناٹا پھیلا ہوا ہے۔

پیر کے دن کام کاج شرع ہوتے ہی سنسان سڑکیں لوگوں کی آمد و رفت سے بھر جائیں گی اور ٹریفک جام جیسے مسائل دیکھنے کو ملے گا۔


واضح رہے کہ دہلی مویں کورونا وائرس کے کیسز میں زبردست کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ویک اینڈ کرفیو کو آئندہ کچھ دنوں میں ختم کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details