اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینکنگ خدمات سمیت بہت سے قوانین آج سے بدل جائیں گے - سینئر سٹیزن سکیم

یکم جولائی سے بہت سارے قواعد و ضوابط میں تبدیلیاں آئیں گی۔ ان میں سیونگ اکاؤنٹ میں کم سے کم بیلنس رکھنے، اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے جیسے امور شامل ہیں۔

آج سے بینکنگ خدمات سمیت بہت سے قواعد بدل جائیں گے
آج سے بینکنگ خدمات سمیت بہت سے قواعد بدل جائیں گے

By

Published : Jul 1, 2020, 11:45 AM IST

  • یکم جولائی سے بچت کھاتے میں کم سے کم بیلینس رکھنا ضروری ہوگا۔ اگر یہ مینیمم بیلنس نہیں رکھا گیا تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مختلف بینکوں نے بیلنس کی کم از کم حدود مقرر کردی ہیں۔ اس کم از کم حد 5 سے 10 ہزار کے درمیان طے کی گئی ہے۔
  • کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے کے قواعد بھی یکم جولائی سے تبدیل ہوجائیں گے۔ آپ کے بینک کے اے ٹی ایم سے مہینے میں صرف 5 بار اور دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے صرف 3 بار بغیر کسی چارج کے پیسہ نکالا جاسکتا ہے۔ وہیں آپ کو زیادہ نقد رقم نکالنے کے لیے 20 روپے کی اضافی فیس ادا کرنی ہوگی۔
  • نئی کمپنی کی رجسٹریشن یکم جولائی سے آسانی سے ہو جائے گی۔ یہ رجسٹریشن صرف اور صرف آدھار نمبر کے ذریعے ہوگی۔ نئے ضوابط کے مطابق، کسی اور دستاویز کو دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
  • جولائی سے ای پی ایف او نے اپنے ملازمین کو ایڈوانس پی ایف نکالنے کی سہولت روک دی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ای پی ایف او نے اپنے ملازمین کو ایڈوانس پی ایف نکالنے کی سہولت فراہم کی تھی، لیکن یہ سہولت بروز منگل 30 جون سے بند کی جارہی ہے۔
  • منگل کو سینئر سیٹیزن کے لیے سرمایہ کاری کی آخری تاریخ ہے۔ واضح رہے کہ فروری اور اپریل 2020 کے درمیان ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے سینئر سٹیزن سکیم سیونگ اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔
  • یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مہینے سے اٹل پنشن یوجنا کے فائدہ اٹھانے والے افراد کے لیے بھی نئے قواعد لاگو ہوں گے۔ اس اسکیم سے فائدہ لینے والوں کے لیے آٹو ڈیبٹ کی سہولت منگل تک بند کردی گئی تھی۔ یکم جولائی سے اسکیم کی رقم آٹو ڈیبٹ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details