اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبہ کا ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیے ’منودرپن‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ

منودرپن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو آتم نربھر بھارت یوجنا کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ لانچ تقریب میں وزیر مملکت برائے فروغ اسانی وسائل سنجے دھوترے بھی موجود تھے۔

ramesh pokhryal
ramesh pokhryal

By

Published : Jul 21, 2020, 5:22 PM IST

ملک کے اسکول اور کالج کے طلبہ میں کورونا کے وقت میں ذہنی دباؤ اور تناؤ دور کرنے کے لیے منگل کے روز پہلی بار ’منودرپن‘ ڈجیٹل پلیٹ فارم لانچ کیا گیا۔

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نیشنک نے ’آتم نربھر بھارت یوجنا‘ کے تحت اس پلیٹ فارم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لانچ کیا۔ اس میں وزیر مملکت برائے فروغ اسانی وسائل سنجے دھوترے، اسکولی تعلیم کے سکریٹری انیتا بھٹناگر اور اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری امت کھرے بھی موجود تھے۔

اس پلیٹ فارم کے تحت ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے، جس کے تحت کوئی بھی طالب علم پورے ملک میں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک ٹیلی فون پر اپنے تناؤ اور ذہنی دباؤ سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات اور صلاح حاصل کر سکتا ہے۔

اس ہیلپ لائن کا نمبر 844 840 6 32 ہے۔ اس ہیلپ لائن پر ابھی 100 کاؤنسلر رہیں گے اور دھیر دھیرے ان کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی۔ یہ پلیٹ فارم کووِڈ۔19 وبا کے ختم ہونے کے بعد بھی کام کرتا رہے گا۔

غور طلب ہے کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی جانب سے آج دیے گئے ریپریزنٹیشن کے مطابق پورے ملک میں ہر دن کوئی نہ کوئی طالب علم ذہنی تناؤ کے سبب خود کشی کر رہا ہے۔ اس طرح ہر ماہ تقریباً 28 یا 29 طالب علم خود کشی کرتے ہیں۔ ملک میں 12 کروڑ اسکولی طلبہ ہیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ، ڈبلیو ایچ او (عالمی ادارہ صحت) کی رپورٹ کے مطابق 10 سے 13 برس کے بچوں میں تناؤ اور ذہنی دباؤ کافی سنگین ہے۔ اسے روکنا بے حد ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details