منیش تیواری نے اپنے بیان میں کہا کہ بھومی پوجا عوام کےلیے ایک تاریخی لمحہ تھا اور رام کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کے عزم کا ایک موقع تھا۔
انہوں نے اپنے پیام میں گاندھی جی کی پسندیدہ بھجن ’رگھوپتی راگھو راجہ رام‘ کا حوالہ بھی دیا۔

شری انند پور صاحب کے رکن پارلیمان نے کہا کہ رام تمام بھارتیوں کے دل میں بستے ہیں اور ان کا ہر ایک سے تعلق ہے۔
انہوں نے معروف شاعر علامہ اقبال کی مشہور نظم کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہے رام کے وجود پے ہندوستان کو ناز، اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند‘۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ممکن ہوئی ہے جس پر تمام فریقین قبول کیا ہے۔