اردو

urdu

By

Published : Feb 26, 2023, 9:54 PM IST

ETV Bharat / state

Kejriwal On Sisodia سسودیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ، وزیر اعلی کیجریوال

دہلی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو آج شراب بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ اس گرفتاری کے بعد سسودیا کا دفاع کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے انہیں بے قصور قرار دیا اور کہا کہ سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری 'گندی سیاست' کا حصہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو کہا کہ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ 'منیش بے قصور ہیں۔ ان کی گرفتاری گندی سیاست کا نتیجہ ہے۔ منیش کی گرفتاری سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ سب دیکھ رہے ہیں۔ لوگ سب کچھ سمجھ رہے ہیں۔ عوام اس کا جواب دیں گے۔ اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔ ہماری جدوجہد مزید مضبوط ہو گی۔عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ 'سسودیا کی گرفتاری آمریت کا عروج ہے۔ مودی جی، آپ نے ایک اچھے انسان اور بہترین وزیر تعلیم کو گرفتار کرکے اچھا نہیں کیا۔ ایشور بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ ایک دن آپ کی آمریت کا خاتمہ ضرور ہوگا۔'

انہوں نے کہاکہ 'یہ ایک وزیر تعلیم کے خلاف کارروائی ہے جو لاکھوں بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ وزیراعظم صاحب آپ نے اچھا نہیں کیا، آپ نے جرم کیا، یہ گناہ ہے۔ آپ نے دہلی کے لاکھوں بچوں کے ساتھ گناہ کیا ہے۔ ایشور بھی آپ کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ نے منیش سسودیا کو ایک بے بنیاد جھوٹے اور فرضی کیس میں گرفتار کیا ہے۔ آپ میں لاکھوں کروڑوں کا گھپلہ کرنے والے گوتم اڈانی کو گرفتار کرنے کی ہمت ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ٹویٹ کیاکہ منیش سسودیا جی کی گرفتاری دراصل دہلی کے لاکھوں بچوں کی تعلیم کی بے عزتی ہے۔ اسکول بنانے والے کو جیل بھیجنا بی جے پی کے 'ایجنڈا' کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملے میں آٹھ گھنٹے کی طویل پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details