اتراکھنڈ میں سیاسی بحران کے درمیان دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ گوہاٹی ہائی کورٹ کا یہ حکم کہتا ہے کہ اتراکھنڈ میں ضمنی انتخابات کروائے جا سکتے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ آئینی بحران کی وجہ سے تیرتھ راوت نے استعفیٰ نہیں دیا۔ بی جے پی کے گنگوتری سیٹ سروے میں "عآپ" کے کرنل کوٹھیال بھاری فرق سے جیت رہے تھے۔ اسی وجہ سے تیرتھ راوت جی کو استعفیٰ دلوایا گیا۔
بتادیں کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے جمعہ کے روز گورنر بیبی رانی موریہ سے ملاقات کر اپنا استعفیٰ انہیں سونپ دیا۔ اب آج یعنی سنیچر کے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں موجودہ ممبران اسمبلی میں سے ایک مقننہ پارٹی کا قائد منتخب ہوگا۔ دہلی سے دہرہ دون تک دن بھر کی ملاقاتوں اور میٹنگوں کے دور کے بعد راوت نے رات کے قریب 11 بجے اپنے سینئر کابینہ وزراء کے ساتھ گورنر سے ملاقات کر اپنا استعفیٰ سونپا۔
گورنر کو استعفیٰ دینے کے بعد تیرتھ سنگھ راوت نے کہا کہ انھوں نے انتخابات سے متعلق آئینی بحران کی وجہ سے استعفیٰ دینا درست سمجھا۔