اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: اسکول کھولنے کے مطالبہ پر منیش سسودیا کا ردعمل

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 'سرپرستوں کی تجاویز کا مطالعہ کے بعد ہی اسکول کھولنے پر غور کیا جائے گا۔'

Manish Sisodia reaction on Delhi schools reopen
Manish Sisodia reaction on Delhi schools reopen

By

Published : Aug 2, 2021, 9:50 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے کم ہوتے کیسز اور لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے باوجود بھی اسکولز نہ کھولنے کی وجہ سے سرپرست پریشان ہیں۔ جبکہ زیادہ تر ریاستی حکومتوں نے اسکول کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

حالانکہ ماضی میں دہلی حکومت نے والدین، بچوں اور اساتذہ سے اسکول کھولنے کے بارے میں تجاویز مانگی تھی۔ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا کہ 'اب تک 30 سے 35 ہزار لوگوں کی تجاویز آچکی ہیں۔ کچھ لوگ اسکول کھولنا چاہتے ہیں کچھ لوگوں کو اب بھی کورونا وائرس کا خوف ہے۔'

دہلی: اسکول کھولنے کے مطالبہ پر منیش سسودیا کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کا گہرائی سے مطالعہ کر رہے ہیں کہ فیصلہ صرف اس بنیاد پر کیا جائے گا کہ لوگوں نے کیا تجاویز دی ہیں۔ منیش سسودیا نے بتایا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ بہت سے لوگ اسکول کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی جانب سے بہت زیادہ رد عمل سامنے آیا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بہت سے ڈاکٹر اور ماہرین کا خیال ہے کہ 'جب تک بچوں کی ویکسینیشن نہیں آتی سکول نہیں کھولے جانے چاہئیں۔'

یہ بھی پڑھیں: ٹی سی کی عدم موجودگی میں اسکولوں میں داخلہ نہیں رکے گا: سسودیا

بچوں کی ویکسینیشن کے حوالے سے سیسودیا نے کہا کہ وہ اس پر بھی غور کریں گے۔ یہاں والدین کا یہ مسئلہ بھی ہے کہ پرائیویٹ اسکول سالانہ اور ترقیاتی فیسوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر منیش سیسودیا نے کہا کہ 'پرائیویٹ اسکول ہائی کورٹ گئے تھے اور اس سے متعلق ہمارے فیصلے پر روک لگائی تھی، لیکن وہ دوبارہ والدین کا موقف عدالت میں مضبوطی سے رکھ رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details