اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے نائب وزیراعلی کی مرکزی وزیر خزانہ سے ملاقات - ترقی سے متعلق سسودیا نے کی نرملا سیتا رمن سے کی ملاقات

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کے روز مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کرکے دارالحکومت کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں بات چیت کی۔

ترقی سے متعلق سسودیا نے کی نرملا سیتا رمن سے کی ملاقات
ترقی سے متعلق سسودیا نے کی نرملا سیتا رمن سے کی ملاقات

By

Published : Feb 21, 2020, 4:19 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:07 AM IST

منیش سسودیا نے 16 فروری کو حلف برداری کے بعد پہلی بار جمعہ کے روز محترمہ سیتا رمن سے ملاقات کی۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت والی نئی حکومت کو اسمبلی میں اپنا پہلا بجٹ پیش کرنا ہے۔

سسودیا نے نرملا سے ملاقات کے بعد کہا کہ بات چیت مثبت رہی اور دونوں کے درمیان دہلی کی اقتصادی ترقی کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلی بار ملاقات کی تھی۔

کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شاہ کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔ انہوں نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں ’’ہم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہلی کی ترقی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساتھ مل کر کام کریں گے‘‘۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:07 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details