منیش سسودیا نے خود کے کورونا سے متاثر ہونے کے بارے میں بتایا کہ 'ہلکا بخار ہونے کے بعد آج کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، میں نے خودکو آئسولیشن میں کرلیا ہے۔ فی الحال بخار یا دیگر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں مکمل طورپر ٹھیک ہوں۔ آپ تمام کی دعاؤں سے جلد ہی مکمل طورپر صحت یاب ہوکر کام پر واپس آؤں گا'۔
منیش سسودیا کورونا سے متاثر - مانسون اجلاس
دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا پیر کو کورونا وائرس (کووڈ 19 ) سے متاثر پائے گئے۔
منیش سسودیا کورونا سے متاثر
نائب وزیر اعلی بخار ہونے کی وجہ سے اسمبلی کے آج کے ایک دن مانسون اجلاس میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ سسودیا دہلی حکومت کے دوسرے وزیر ہیں جو اس وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے وزیر صحت ستیندر جین بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔