اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت کا مرکز سے آکسیجن  کوٹا بڑھانے کا مطالبہ - مرکزی حکومت

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے مرکزی حکومت سے دہلی میں فوری طور پر آکسیجن کوٹے میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

manish sisodia
منیش سسودیا

By

Published : Apr 18, 2021, 12:39 PM IST

Updated : Apr 18, 2021, 12:54 PM IST

دارالحکومت دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے پیش نظر آکسیجن کے معمول سے زیادہ خرچ ہونے کی وجہ سے دہلی کے لیے مختص آکسیجن کی سپلائی کافی کم پڑ رہی ہے۔

کچھ ہسپتالوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کے پاس آکسیجن کا سٹاک اب بہت محدود وقت کے لیے بچا ہے۔ دہلی کی حکومت نے مرکزی حکومت سے دہلی کے لیے آکسیجن کا کوٹا فوراً بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی حکومت کا ایمرجنسی کوٹا بڑھانے کا مطالبہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہر روز دہلی میں کووڈ-19 کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری رہا اور اس دوران 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 167 مزید مریضوں کی موت ہوئی جبکہ فعال کیسز 8799 سے زیادہ اور بڑھ کر 69799 سے تجاوز کر گئے۔

دہلی میں ہفتے کے روز نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال کیسز میں یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 24357 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 827998 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15414 مزید مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 746339 ہو گئی۔

اس دوران 167 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 11690 تک پہنچ گئی۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.47 فیصد رہ گئی ہے۔ ہلاکتوں کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 99230 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک ہوئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھ کر 2.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران دارالحکومت میں کنٹینمنٹ زورن کی تعداد بڑھ کر 11235 ہو گئی ہے۔

Last Updated : Apr 18, 2021, 12:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details