دارالحکومت دہلی کے طلباء خاص کر وہ طلباء جن کے امتحانات فسادات کی نظر ہوئے اور اس کے بعد کرونا وائرس کی وجہ سے امتحانات کو پہلے منسوخ کیا گیا اور بعد میں پوری طرح رد کر دیا گیا ہے۔
دہلی کے وزیر تعلیم اور نائب وزیر اعلیٰ منیش ِسسودیا انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان بہت زیادہ ہو رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے دہلی حکومت کی جانب سے کچھ فیصلہ کیے گئے ہیں جن میں 12 ویں جماعت کے طلباء کو آن لائن کلاسز دینے کا فیصلہ اہم کیا گیا ہے۔
سیسودیا نے بتایا کہ کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے انٹرنیٹ ڈاٹا کے لیے حکومت کی طرف سے کچھ فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ 11 جماعت کے طلباء کے کلاسز شروع ہونے میں وقت ہے اس لیے ان کے لیے بھی دہلی حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ٹیلی-ویژن کے ذریعہ طلباء کی کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے دہلی کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں کو لاک ڈاؤن سے پہلے ہی بند کر دیا گیا تھا۔